ویتالی چورکین نے کہا کہ انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے عالمی سطح پر امریکہ کے تعاون پر سوالیہ نشانات لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے بارے میں بڑے بلند بانگ دعوے کرتا ہے لیکن انسانی حقوق کے عالمی معاہدوں کے بارے میں کوئي کام نہیں کرتا۔ انہوں نےکہا کہ امریکہ انسانی حقوق کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی نوقرادادوں میں سے چھے قراردادوں کا رکن نہیں ہے۔ ویتالی چورکین نے کہا کہ امریکہ اسی طرح بچوں کے حقوق ، خواتین کی حمایت اور تارکین وطن کے حقوق کے کنونشنوں کا بھی رکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے کنونشنوں میں صرف تین ممالک رکن ہیں جن میں ایک امریکہ ہے۔ واضح رہے حال ہی میں روسی صدر نے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کا مرتکب ہوتا ہے ۔ واضح رہے اس وقت امریکہ میں سب سے زیادہ جرائم ہوتے ہیں اور جیلوں میں قید افراد کی تعداد بھی امریکہ میں سب سے زیادہ ہے۔............/110
28 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 376428
اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے انسانی حقوق کے دفاع میں امریکہ کی مواقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے عالمی سطح پر انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لانے کےلئے کوئي کام نہيں کیا ہے۔